حدثني إسحاق ، حدثنا روح بن عبادة ، حدثنا شعبة ، قال سمعت حصين بن عبد الرحمن ، قال كنت قاعدا عند سعيد بن جبير فقال عن ابن عباس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال " يدخل الجنة من أمتي سبعون ألفا بغير حساب ، هم الذين لا يسترقون ، ولا يتطيرون ، وعلى ربهم يتوكلون ".
مجھ سے اسحاق نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے روح بن عبادہ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ میں نے حصین بنعبداللہ سے سنا ، انہوں نے کہا کہ میں سعیدبنجبیر کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا ، انہوں نے ابنعباس رضیاللہعنہما سے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت کے ستر ہزار لوگ بے حساب جنت میں جائیں گے ۔ یہ وہ لوگ ہوں گے جو جھاڑپھونک نہیں کراتے نہ شگون لیتے ہیں اور اپنے رب ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔
No comments:
Post a Comment