حدثنا عثمان بن أبي شيبة ، حدثنا جرير ، عن منصور ، عن سالم ، عن كريب ، عن ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ قال قال النبي صلى الله عليه وسلم " لو أن أحدهم إذا أراد أن يأتي أهله قال باسم الله ، اللهم جنبنا الشيطان ، وجنب الشيطان ما رزقتنا ، فإنه إن يقدر بينهما ولد في ذلك ، لم يضره شيطان أبدا ".
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے جریر نے بیان کیا ، ان سے منصور نے ، ان سے سالم نے ، ان سے کریب نے اور ان سے ابنعباس رضیاللہعنہما نے بیان کیاکہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے پاس آنے کا ارادہ کرے تو یہ دعا پڑھے ۔ باسم الله ، اللهم جنبنا الشيطان ، وجنب الشيطان ما رزقتنا ” اللہ کے نام سے ، اے اللہ ! ہمیں شیطان سے دور رکھ اور جو کچھ تو ہمیں عطا فرمائے اسے بھی شیطان سے دور رکھ ۔ “ تو اگر اس صحبت سے کوئی اولاد مقدر میں ہو گی تو شیطان اسے کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا ۔
No comments:
Post a Comment