حدثنا قتيبة بن سعيد ، حدثنا محمد بن عبد الله الأنصاري ، قال حدثني أبي ، عن ثمامة ، عن أنس ، أن أم سليم ، كانت تبسط للنبي صلى الله عليه وسلم نطعا فيقيل عندها على ذلك النطع ـ قال ـ فإذا نام النبي صلى الله عليه وسلم أخذت من عرقه وشعره ، فجمعته في قارورة ، ثم جمعته في سك ـ قال ـ فلما حضر أنس بن مالك الوفاة أوصى أن يجعل في حنوطه من ذلك السك ـ قال ـ فجعل في حنوطه.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ، کہا ہم سے محمد بنعبداللہ انصاری نے ، کہا کہ مجھ سے میرے والد نے ، ان سے ثمامہ نے اور ان سے انس رضیاللہعنہ نے کہ
( ان کی والدہ ) امسلیم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے چمڑے کا فرش بچھا دیتی تھیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے یہاں اسی پرقیلولہ کر لیتے تھے ۔ بیان کیا پھر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے ( اور بیدار ہوئے ) تو امسلیم رضیاللہعنہا نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا پسینہ اور ( جھڑے ہوئے ) آپ کے بال لے لئے اور ( پسینہ کو ) ایک شیشی میں جمع کیا اور پھر سک ( ایک خوشبو ) میں اسے ملا لیا ۔ بیان کیا ہے کہ پھر جب انس بنمالک رضیاللہعنہ کی وفات کا وقت قریب ہوا تو انہوں نے وصیت کی کہ اس سک ( جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا پسینہ ملاہوا تھا ) میں سے ان کے حنوط میں ملا دیا جائے ۔ بیان کیا ہے کہ پھر ان کے حنوط میں اسے ملا یا گیا ۔
No comments:
Post a Comment