حدثنا محمد بن منهال ، حدثنا يزيد بن زريع ، حدثنا عمر بن محمد بن زيد ، عن نافع ، عن ابن عمر ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " خالفوا المشركين ، وفروا اللحى ، وأحفوا الشوارب ". وكان ابن عمر إذا حج أو اعتمر قبض على لحيته ، فما فضل أخذه.
ہم سے محمد بن منہال نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے یزید بن زریع نے ، انہوں نے کہا ہم سے عمر بنمحمد بنزید نے بیان کیا ، ان سے نافع نے اور ان سے حضرت عبداللہبنعمر رضیاللہعنہما نے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم مشرکین کے خلاف کرو ، داڑھی چھوڑ دو اور مونچھیں کترواؤ ۔ عبداللہبنعمر رضیاللہعنہما جب حج یا عمرہ کرتے تو اپنی داڑھی ( ہاتھ سے ) پکڑ لیتے اور ( مٹھی ) سے جو بال زیادہ ہوتے انہیں کتروا دیتے ۔
No comments:
Post a Comment