حدثنا معاذ بن فضالة ، حدثنا هشام ، عن يحيى ، عن عكرمة ، عن ابن عباس ، قال لعن النبي صلى الله عليه وسلم المخنثين من الرجال ، والمترجلات من النساء وقال " أخرجوهم من بيوتكم ". قال فأخرج النبي صلى الله عليه وسلم فلانا ، وأخرج عمر فلانا.
ہم سے معاذ بن فضالہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہشامدستوائی نے ، ان سے یحییٰبنابیکثیر نے ، ان سے عکرمہ نے اور ان سے ابنعباس رضیاللہعنہما نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مخنث مردوں پر اور مردوں کی چال چلن اختیار کرنے والی عورتوں پر لعنت بھیجی اور فرمایا کہ ان زنانہ بننے والے مردوں کو اپنے گھروں سے باہر نکال دو ۔ ابنعباس رضیاللہعنہما نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فلاں ہیجڑے کونکالاتھا اور عمر رضیاللہعنہ نے فلاں ہیجڑے کو نکالا تھا ۔
No comments:
Post a Comment