حدثنا أبو عاصم ، أخبرنا ابن جريج ، أخبرنا الحسن بن مسلم ، عن طاوس ، عن ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ شهدت العيد مع النبي صلى الله عليه وسلم فصلى قبل الخطبة. وزاد ابن وهب عن ابن جريج فأتى النساء فجعلن يلقين الفتخ والخواتيم في ثوب بلال.
ہم سے ابو عاصم نبیل نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کوابنجریج نے خبر دی ، انہوں نے کہا ہم کو حسن بن مسلم نے خبر دی ، انہیں طاؤس نے اور انہیں حضرت ابنعباس رضیاللہعنہما نے کہ
میں عیدالفطر کی نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ سے پہلے نماز پڑھائی اور ابنوہب نے جریج سے یہ لفظ بڑھائے کہ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں کے مجمع کی طرف گئے ( اور صدقہ کی ترغیب دلائی ) تو عورتیں حضرت بلال رضیاللہعنہ کے کپڑے میں چھلے دار انگوٹھیاں ڈالنے لگیں ۔
No comments:
Post a Comment