وزادني أحمد حدثنا الأنصاري ، قال حدثني أبي ، عن ثمامة ، عن أنس ، قال كان خاتم النبي صلى الله عليه وسلم في يده ، وفي يد أبي بكر بعده ، وفي يد عمر بعد أبي بكر ، فلما كان عثمان جلس على بئر أريس ـ قال ـ فأخرج الخاتم ، فجعل يعبث به فسقط قال فاختلفنا ثلاثة أيام مع عثمان فننزح البئر فلم نجده.
حضرت امامبخاری نے کہا کہ مجھ سے امام احمد بن حنبل نے اتنا اور روایت کیا ، کہا مجھ سے محمد بنعبداللہ انصاری نے ، کہا کہ مجھ سے میرے والد نے ، ان سے ثمامہ بنعبداللہ نے اور ان سے انس رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی وفات تک آپ کے ہاتھ میں رہی ۔ آپ کے بعد ابوبکر رضیاللہعنہ کے ہاتھ میں اور ابوبکر رضیاللہعنہ کے بعد عمر رضیاللہعنہ کے ہاتھ میں رہی پھر جب عثمان رضیاللہعنہ کی خلافت کا زمانہ آیا تو وہ اریس کے کنویں پر ایک مرتبہ بیٹھے ، بیان کیا کہ پھر انگوٹھی نکالی اور اسے الٹنے پلٹنے لگے کہ اتنے میں وہ ( کنویں میں ) گر گئی ۔ انس رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ پھر عثمان رضیاللہعنہ کے ساتھ ہم تین دن تک اسے ڈھونڈتے رہے اور کنویں کا سارا پانی بھی کھینچ ڈالا لیکن وہ انگوٹھی نہیں ملی ۔
No comments:
Post a Comment