حدثني محمد بن بشار ، حدثنا عبد الوهاب ، حدثنا عبيد الله ، عن خبيب ، عن حفص بن عاصم ، عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ قال نهى النبي صلى الله عليه وسلم عن الملامسة ، والمنابذة ، وعن صلاتين بعد الفجر حتى ترتفع الشمس ، وبعد العصر حتى تغيب ، وأن يحتبي بالثوب الواحد ، ليس على فرجه منه شىء بينه وبين السماء ، وأن يشتمل الصماء.
مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالوہاب بن عبدالمجید ثقفی نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبیداللہ عمری نے بیان کیا ، ان سے خبیب بن عبدالرحمٰن نے ، ان سے حفصبنعاصم نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع ملامسہ اورمنابذہ سے منع فرمایا اور دو وقت نمازوں سے بھی آپ نے منع فرمایا نماز فجر کے بعد سورج بلند ہونے تک اور عصر کے بعد سورج غروب ہونے تک اور اس سے منع فرمایا کہ کوئی شخص صرف ایک کپڑا جسم پر لپیٹ کر گھٹنے اوپر اٹھا کر اس طرح بیٹھ جائے کہ اس کی شرمگاہ پر آسمان و زمین کے درمیان کوئی چیز نہ ہو ۔ اور اشتمالصماء سے منع فرمایا ۔
No comments:
Post a Comment