حدثنا حفص بن عمر ، حدثنا شعبة ، قال أخبرني حبيب بن أبي ثابت ، قال سمعت إبراهيم بن سعد ، قال سمعت أسامة بن زيد ، يحدث سعدا عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " إذا سمعتم بالطاعون بأرض فلا تدخلوها ، وإذا وقع بأرض وأنتم بها فلا تخرجوا منها ". فقلت أنت سمعته يحدث سعدا ولا ينكره قال نعم.
ہم سے حفص بنعمر نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے کہا کہ مجھے حبیب بن ابی ثابت نے خبر دی ، کہا کہ میں نے ابراہیم بنسعد سے سنا ، کہا کہ میں نے اسامہ بنزید رضیاللہعنہما سے سنا ، وہ سعد رضیاللہعنہ سے بیان کرتے تھے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم سن لو کہ کسی جگہ طاعون کی وبا پھیل رہی ہے تو وہاں مت جاؤ لیکن جب کسی جگہ یہ وبا پھوٹ پڑے اور تم وہیں موجود ہو تو اس جگہ سے نکلو بھی مت ( حبیب بن ابی ثابت نے بیان کیا کہ میں نے ابراہیم بنسعد سے ) کہا تم نے خود یہ حدیث اسامہ رضیاللہعنہ سے سنی ہے کہ انہوں نے سعد رضیاللہعنہ سے بیان کیا اور انہوں نے اس کا انکار نہیں کیا ؟ فرمایا کہ ہاں ۔
No comments:
Post a Comment