حدثنا مسدد ، حدثنا حماد ، عن أيوب ، قال سمعت مجاهدا ، عن ابن أبي ليلى ، عن كعب ، هو ابن عجرة قال أتى على النبي صلى الله عليه وسلم زمن الحديبية ، وأنا أوقد تحت برمة ، والقمل يتناثر عن رأسي فقال " أيؤذيك هوامك ". قلت نعم. قال " فاحلق وصم ثلاثة أيام ، أو أطعم ستة ، أو انسك نسيكة ". قال أيوب لا أدري بأيتهن بدأ.
ہم سے مسددنے بیان کیا ، کہا ہم سے حماد بنزید نے بیان کیا ، ان سے ایوبسختیانی نے بیان کیا ، کہا کہ میں نے مجاہد سے سنا ، ان سے عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ نے اور ان سے کعب بنعجرہ رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
صلح حدیبیہ کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے میں ایک ہانڈی کے نیچے آگ جلا رہا تھا اور جوویں میرے سر سے گر رہی تھی ( اور میں احرام باندھے ہوئے تھا ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا سر کی یہ جوویں تمہیں تکلیف پہنچاتی ہیں ؟ میں نے عرض کیا کہ جی ہاں ۔ فرمایا کہ پھر سر منڈوالے اور ( کفارہ کے طور پر ) تین دن کے روزے رکھ یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلایا ایک قربانی کر دے ۔ ایوب نے کہا کہ مجھے یاد نہیں کہ ( ان تین چیزوں میں سے ) کس کا ذکر سب سے پہلے کیا تھا ۔
No comments:
Post a Comment