حدثنا يحيى بن بكير ، حدثنا الليث ، عن عقيل ، عن ابن شهاب ، قال أخبرني أبو سلمة ، وسعيد بن المسيب ، أن أبا هريرة ، أخبرهما أنه ، سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول " في الحبة السوداء شفاء من كل داء إلا السام ". قال ابن شهاب والسام الموت ، والحبة السوداء الشونيز.
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے لیث نے بیان کیا ، ان سے عقیل نے بیان کیا ، ان سے ابنشہاب نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ
مجھے ابوسلمہ اور سعیدبنمسیب نے خبر دی اور انہیں حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے خبر دی ، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ نے فرمایا کہ سیاہ دانوں میں ہر بیماری سے شفاء ہے سوا سام کے ۔ ابنشہاب نے کہا کہ سام موت ہے اور ” سیاہ دانہ “ کلونجی کو کہتے ہیں ۔
No comments:
Post a Comment