حدثنا أحمد بن صالح ، حدثنا ابن وهب ، قال أخبرني يونس ، عن ابن شهاب ، قال سمعت أبا سلمة بن عبد الرحمن ، وابن المسيب ، يقولان قال أبو هريرة ـ رضى الله عنه ـ إن النبي صلى الله عليه وسلم قال " لا يزني الزاني حين يزني وهو مؤمن ، ولا يشرب الخمر حين يشربها وهو مؤمن ، ولا يسرق السارق حين يسرق وهو مؤمن ". قال ابن شهاب وأخبرني عبد الملك بن أبي بكر بن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام أن أبا بكر كان يحدثه عن أبي هريرة ثم يقول كان أبو بكر يلحق معهن " ولا ينتهب نهبة ذات شرف ، يرفع الناس إليه أبصارهم فيها حين ينتهبها وهو مؤمن ".
ہم سے احمد بن صالح نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابنوہب نے بیان کیا ، کہا کہ مجھے یونس نے خبر دی ، ان سے ابنشہاب نے بیان کیا ، کہا کہ میں نے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن اور ابنمسیب سے سنا ، وہ بیان کرتے تھے کہ حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے کہا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کوئی شخص جب زنا کرتا ہے تو عین زنا کرتے وقت وہ مومن نہیں ہوتا ۔ اسی طرح جب وہ شراب پیتا ہے تو عین شراب پیتے وقت وہ مومن نہیں ہوتا ۔ اسی طرح جب چور چوری کرتا ہے تو اس وقت وہ مومن نہیں ہوتا ۔ اورابنشہاب نے بیان کیا ، انہیں عبدالملک بن ابیبکر بن عبدالرحمٰن بن حارث بنہشام نے خبر دی ، ان سے حضرت ابوبکر رضیاللہعنہ بیان کرتے تھے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ پھر انہوں نے بیان کیا کہ حضرت ابوبکر بن عبدالرحمٰن حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ کی حدیث میں امور مذکورہ کے ساتھ اتنا اور زیادہ کرتے تھے کہ کوئی شخص ( دن دھاڑے ) اگر کسی بڑی پونجی پر اس طور ڈاکہ ڈالتا ہے کہ لوگ دیکھتے کے دیکھتے رہ جاتے ہیں تو وہ مومن رہتے ہوئے یہ لوٹ مار نہیں کرتا ۔
No comments:
Post a Comment