حدثنا محمد بن عبد الرحيم ، أخبرنا يعقوب بن إبراهيم بن سعد ، عن ابن أخي ابن شهاب ، عن عمه ابن شهاب ، عن سالم ، عن عبد الله بن عمر ـ رضى الله عنهما ـ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " كلوا من الأضاحي ثلاثا ". وكان عبد الله يأكل بالزيت حين ينفر من منى ، من أجل لحوم الهدى.
ہم سے محمد بن عبدالرحیم نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو یعقوب بن ابراہیم بنسعد نے خبر دی ، انہیں ابنشہاب کے بھتیجے نے ، انہیں ان کے چچا ابنشہاب ( محمد بن مسلم ) نے ، انہیں سالم نے اور ان سے حضرت عبداللہبنعمر رضیاللہعنہما نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قربانی کا گوشت تین دن تک کھاؤ ۔ حضرت عبداللہبنعمر رضیاللہعنہما منیٰ سے کوچ کرتے وقت روٹی زیتون کے تیل سے کھاتے کیونکہ وہ قربانی کے گوشت سے ( تین دن کے بعد ) پر ہیز کرتے تھے ۔
No comments:
Post a Comment