حدثنا عبد الله بن يوسف ، أخبرنا مالك ، عن نافع ، عن ابن عمر ـ رضى الله عنهما ـ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن الشغار ، والشغار أن يزوج الرجل ابنته على أن يزوجه الآخر ابنته ، ليس بينهما صداق.
ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو حضرت اماممالک رحمہ اللہ نے خبر دی ، انہیں نافع نے اور انہیں حضرت عبداللہبنعمر رضیاللہعنہما نے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ” شغار “ سے منع فرمایا ہے ۔ شغار یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی لڑکی یا بہن کا نکاح اس شرط کے ساتھ کرے کہ وہ دوسرا شخص اپنی ( بیٹی یا بہن ) اس کو بیاہ دے اور کچھ مہر نہ ٹھہرے ۔
No comments:
Post a Comment