حدثنا علي بن عبد الله ، حدثنا سفيان ، حدثنا عبدة بن أبي لبابة ، عن زر بن حبيش ، وحدثنا عاصم ، عن زر ، قال سألت أبى بن كعب قلت يا أبا المنذر إن أخاك ابن مسعود يقول كذا وكذا. فقال أبى سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال لي قيل لي. فقلت ، قال فنحن نقول كما قال رسول الله صلى الله عليه وسلم.
ہم سے علی بنعبداللہ نے بیان کیا ، ان سے سفیان ثوری نے بیان کیا ، ان سے عبدہ بن ابی لبابہ نے بیان کیا ، ان سے زر بن حبیش نے ( سفیان نے کہا ) اور ہم سے عاصم نے بھی بیان کیا ، ان سے زر نے بیان کیا کہ میں نے ابی بن کعب رضیاللہعنہ سے پوچھا
یا اباالمنذر ! آپ کے بھائی عبداللہبنمسعود رضیاللہعنہما تو یہ کہتے ہیں کہ سورۃ معوذتین قرآن میں داخل نہیں ہیں ۔ ابی بن کعب نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کو پوچھا تھا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ ( جبرائیل علیہالسلام کی زبانی ) مجھ سے یوں کہا گیا کہ ایسا کہہ اور میں نے کہا ، ابی بن کعب رضیاللہعنہ نے کہا کہ ہم بھی وہی کہتے ہیں جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا ۔
No comments:
Post a Comment