حدثنا أحمد بن أبي داود أبو جعفر المنادي ، حدثنا روح ، حدثنا سعيد بن أبي عروبة ، عن قتادة ، عن أنس بن مالك ، أن نبي الله صلى الله عليه وسلم قال لأبى بن كعب " إن الله أمرني أن أقرئك القرآن ". قال آلله سماني لك قال " نعم ". قال وقد ذكرت عند رب العالمين قال " نعم ". فذرفت عيناه.
ہم سے احمد بن ابی داؤد ابو جعفر منادی نے بیان کیا ، کہا ہم سے روح نے بیان کیا ، کہا ہم سے سعید بن ابی عروبہ نے ، ان سے قتادہ نے اور ان سے انس بنمالک رضیاللہعنہ نے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابی بن کعب سے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ تمہیں قرآن کی ( سورۃ لم یکن ) پڑھ کر سناؤں ۔ انہوں نے پوچھا کیا اللہ نے آپ سے میرا نام بھی لیا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں حضرت ابی بن کعب رضیاللہعنہ بولے تمام جہانوں کے پالنے والے کے ہاں میرا ذکر ہوا ؟ حضور اکرم نے فرمایا کہ ہاں اس پر ان کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے ۔
No comments:
Post a Comment