حدثنا أبو نعيم ، حدثنا سفيان ، عن معبد بن خالد ، قال سمعت حارثة بن وهب الخزاعي ، قال سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول " ألا أخبركم بأهل الجنة كل ضعيف متضعف لو أقسم على الله لأبره ، ألا أخبركم بأهل النار كل عتل جواظ مستكبر ".
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان نے عبد بنخالد سے بیان کیا ، کہا کہ میں نے حارثہبنوہب خزاعی رضیاللہعنہ سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ
میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ فرما رہے تھے کہ میں تمہیں بہشتی آدمی کے متعلق نہ بتا دوں ۔ وہ دیکھنے میں کمزور ناتواں ہوتا ہے ( لیکن اللہ کے یہاں اس کا مرتبہ یہ ہے کہ ) اگر کسی بات پر اللہ کی قسم کھا لے تو اللہ اسے ضرور پوری کر دیتا ہے اور کیا میں تمہیں دوزخ والوں کے متعلق نہ بتا دوں ہربدخو بھاری جسم والا اور تکبر کرنے والا ۔
No comments:
Post a Comment