Friday, 17 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 4912

حدثنا إبراهيم بن موسى ،‏‏‏‏ أخبرنا هشام بن يوسف ،‏‏‏‏ عن ابن جريج ،‏‏‏‏ عن عطاء ،‏‏‏‏ عن عبيد بن عمير ،‏‏‏‏ عن عائشة ـ رضى الله عنها ـ قالت كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يشرب عسلا عند زينب ابنة جحش ويمكث عندها فواطيت أنا وحفصة عن أيتنا دخل عليها فلتقل له أكلت مغافير إني أجد منك ريح مغافير‏.‏ قال ‏"‏ لا ولكني كنت أشرب عسلا عند زينب ابنة جحش فلن أعود له وقد حلفت لا تخبري بذلك أحدا ‏"‏‏.
ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم کو ہشام بن یوسف نے خبر دی ، انہیں ابنجریج نے ، انہیں عطاء نے ، انہیں عبید بن عمیر اور ان سے عائشہ رضیاللہعنہا نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زینببنتجحش رضیاللہعنہا کے گھر میں شہد پیتے اور وہاں ٹھہرتے تھے پھر میں نے اور حفصہ رضیاللہعنہا نے ایسے کیا کہ ہم میں سے جس کے پاس بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ( زینب کے یہاں سے شہد پی کر آنے کے بعد ) داخل ہوں تو وہ کہے کہ کیا آپ نے پیاز کھائی ہے ۔ آپ کے منہ سے مغافیر کی بو آتی ہے چنانچہ جب آپ تشریف لائے تو منصوبہ بندی کے تحت یہی کہا گیا ، آنحضرت بدبو کو بہت ناپسند فرماتے تھے ۔ اس لئے آپ نے فرمایا میں نے مغافیر نہیں کھائی ہے البتہ زینببنتجحش کے یہاں سے شہد پیا تھا لیکن اب اسے بھی ہرگز نہیں پیوں گا ۔ میں نے اس کی قسم کھا لی ہے لیکن تم کسی سے اس کا ذکر نہ کرنا ۔

No comments:

Post a Comment