حدثني حفص بن عمر ، حدثنا خالد بن عبد الله ، حدثنا حصين ، عن سالم بن أبي الجعد ، وعن أبي سفيان ، عن جابر بن عبد الله ـ رضى الله عنهما ـ قال أقبلت عير يوم الجمعة ونحن مع النبي صلى الله عليه وسلم فثار الناس إلا اثنا عشر رجلا فأنزل الله { وإذا رأوا تجارة أو لهوا انفضوا إليها}
مجھ سے حفص بنعمر نے بیان کیا ، کہا ہم سے خالد بنعبداللہ نے بیان کیا ، ان سے حصین نے بیان کیا ، ان سے سالمبنابیالجعد نے اور ابوسفیان نے حضرت جابربنعبداللہ رضیاللہعنہما سے ، انہوں نے بیان کیا کہ
جمعہ کے دن سامان تجارت لئے ہوئے اونٹ آئے ہم اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے انہیں دیکھ کر سوائے بارہ آدمی کے سب لوگ ادھر ہی دوڑ پڑے ۔ اس پر اللہ تبارک و تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی واذا راوا تجارۃ او لھو اانفضوا الیھا الایۃ یعنی اور بعض لوگوں نے جب کبھی ایک سودے یا تماشے کی چیز کو دیکھا تو اس کی طرف دوڑے ہوئے پھیل گئے ۔
No comments:
Post a Comment