Friday, 17 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 4889

حدثني يعقوب بن إبراهيم بن كثير ،‏‏‏‏ حدثنا أبو أسامة ،‏‏‏‏ حدثنا فضيل بن غزوان ،‏‏‏‏ حدثنا أبو حازم الأشجعي ،‏‏‏‏ عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ قال أتى رجل رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال يا رسول الله أصابني الجهد فأرسل إلى نسائه فلم يجد عندهن شيئا ،‏‏‏‏ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏"‏ ألا رجل يضيف هذه الليلة يرحمه الله ‏"‏‏.‏ فقام رجل من الأنصار فقال أنا يا رسول الله‏.‏ فذهب إلى أهله فقال لامرأته ضيف رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تدخريه شيئا‏.‏ قالت والله ما عندي إلا قوت الصبية‏.‏ قال فإذا أراد الصبية العشاء فنوميهم ،‏‏‏‏ وتعالى فأطفئي السراج ونطوي بطوننا الليلة‏.‏ ففعلت ثم غدا الرجل على رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال ‏"‏ لقد عجب الله عز وجل ـ أو ضحك ـ من فلان وفلانة ‏"‏‏.‏ فأنزل الله عز وجل ‏ {‏ ويؤثرون على أنفسهم ولو كان بهم خصاصة‏}‏
مجھ سے یعقوب بن ابراہیم بن کثیر نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے اسامہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے فضیل بن غزوان نے بیان کیا ، ان سے ابوحازم اشجعی نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک صاحب خود ( حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ ) حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ ! میں فاقہ سے ہوں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ازواجمطہرات کے پاس بھیجا ( کہ وہ آپ کی دعوت کریں ) لیکن ان کے پاس کوئی چیز کھانے کی نہیں تھی ۔ آپ نے فرمایا کیا کوئی شخص ایسا نہیں جو آج رات اس مہمان کی میزبانی کرے ؟ اللہ اس پر رحم کرے گا ۔ اس پر ایک انصاری صحابی ( ابوطلحہ ) کھڑے ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ ! یہ آج میرے مہمان ہیں پھر وہ انہیں اپنے ساتھ گھر لے گئے اور اپنی بیوی سے کہا کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مہمان ہیں ، کوئی چیز ان سے بچا کے نہ رکھنا ۔ بیوی نے کہا اللہ کی قسم میرے پاس اس وقت بچوں کے کھانے کے سوا اور کوئی چیز نہیں ہے ۔ انصاری صحابی نے کہا اگر بچے کھانا مانگیں تو انہیں سلادو اور آؤ یہ چراغ بھی بجھادو ، آج رات ہم بھوکے ہی رہ لیں گے ۔ بیوی نے ایسا ہی کیا ۔ پھر وہ انصاری صحابی صبح کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے فلاں ( انصاری صحابی ) اور ان کی بیوی ( کے عمل ) کو پسند فرمایا ۔ یا ( آپ نے یہ فرمایا کہ ) اللہ تعالیٰ مسکرایا پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی ویو ثرون علی انفسھم ولو کان بھم خصاصۃ یعنی اور اپنے سے مقدم رکھتے ہیں اگرچہ خود فاقہ میں ہی ہوں ۔

No comments:

Post a Comment