Monday, 13 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 4121

حدثني محمد بن بشار ،‏‏‏‏ حدثنا غندر ،‏‏‏‏ حدثنا شعبة ،‏‏‏‏ عن سعد ،‏‏‏‏ قال سمعت أبا أمامة ،‏‏‏‏ قال سمعت أبا سعيد الخدري ـ رضى الله عنه ـ يقول نزل أهل قريظة على حكم سعد بن معاذ ،‏‏‏‏ فأرسل النبي صلى الله عليه وسلم إلى سعد ،‏‏‏‏ فأتى على حمار ،‏‏‏‏ فلما دنا من المسجد قال للأنصار ‏"‏ قوموا إلى سيدكم ـ أو ـ خيركم ‏"‏‏.‏ فقال ‏"‏ هؤلاء نزلوا على حكمك ‏"‏‏.‏ فقال تقتل مقاتلتهم وتسبي ذراريهم‏.‏ قال ‏"‏ قضيت بحكم الله ‏"‏‏.‏ وربما قال ‏"‏ بحكم الملك ‏"‏‏.
مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے غندر نے ‘ ان سے شعبہ نے ‘ ان سے سعد بن ابراہیم نے ‘ انہوں نے ابوامامہ سے سنا ‘ انہوں نے کہا کہ میں نے ابوسعیدخدری رضیاللہعنہ سے سنا ‘ انہوں نے بیان کیا کہ
بنو قریظہ نے سعدبنمعاذ رضیاللہعنہ کو ثالث مان کر ہتھیار ڈال دیئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلانے کے لیے آدمی بھیجا ۔ وہ گدھے پرسوار ہوکرآئے ۔ جب اس جگہ کے قریب آئے جسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھنے کے لیے منتخب کر رکھا تھا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے فرمایا کہ اپنے سردار کے لینے کے لیے کھڑے ہو جاؤ ۔ یا ( حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمایا ) اپنے سے بہتر شخص کے لیے کھڑے ہو جاؤ ۔ اس کے بعد آپ نے ان سے فرمایا کہ بنوقریظہ نے تم کو ثالث مان کر ہتھیار ڈال دیئے ہیں ۔ چنانچہ سعد رضیاللہعنہ نے یہ فیصلہ کیا کہ جتنے لوگ ان میں جنگ کے قابل ہیں انہیں قتل کر دیا جائے اور ان کے بچوں اور عورتوں کو قیدی بنا لیا جائے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ تم نے اللہ کے فیصلہ کے مطابق فیصلہ کیا یا یہ فرمایا کہ جیسے بادشاہ ( یعنی خدا ) کا حکم تھا ۔

No comments:

Post a Comment