حدثنا محمد بن كثير ، أخبرنا سفيان ، عن ابن المنكدر ، قال سمعت جابرا ، يقول قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم الأحزاب " من يأتينا بخبر القوم ". فقال الزبير أنا. ثم قال " من يأتينا بخبر القوم ". فقال الزبير أنا. ثم قال " من يأتينا بخبر القوم ". فقال الزبير أنا. ثم قال " إن لكل نبي حواريا ، وإن حواري الزبير ".
ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو سفیان ثوری نے خبر دی ‘ ان سے محمد بن منکدر نے بیان کیا اور انہوں نے جابر رضیاللہعنہ سے سنا ‘ وہ بیان کرتے تھے کہ
غزوہاحزاب کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‘ کفار کے لشکر کی خبر یں کون لائے گا ؟ زبیر رضیاللہعنہ نے عرض کیا کہ میں تیار ہوں ۔ پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا ‘ کفار کے لشکر کی خبریں کون لائے گا ؟ اس مرتبہ بھی زبیر رضیاللہعنہ نے کہا کہ میں ۔ پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ پوچھا کہ کفار کے لشکر کی خبریں کون لائے گا ؟ زبیر رضیاللہعنہ نے اس مرتبہ بھی اپنے آپ کو پیش کیا ۔ اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر نبی کے حواری ہوتے ہیں اور میرے حواری زبیر رضیاللہعنہ ہیں ۔
No comments:
Post a Comment