حدثني عبد الله بن محمد ، حدثنا يحيى بن آدم ، حدثنا إسرائيل ، سمعت أبا إسحاق ، يقول سمعت سليمان بن صرد ، يقول سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول حين أجلى الأحزاب عنه " الآن نغزوهم ولا يغزوننا ، نحن نسير إليهم ".
ہم سے عبداللہ بنمحمد مسندی نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے یحییٰ بن آدم نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے اسرائیل بن یونس نے بیان کیا ‘ انہوں نے ابواسحاق سے سنا ‘ انہوں نے بیان کیا کہ
میں نے سلیمانبنصرد رضیاللہعنہ سے سنا ‘ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ‘ جب عرب کے قبائل ( جو غزوہخندق کے موقع پر مدینہ چڑھ کر آئے تھے ) ناکام واپس ہو گئے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اب ہم ان سے جنگ کریں گے ‘ وہ ہم پر چڑھ کر نہ آ سکیں گے بلکہ ہم ہی ان پر فوج کشی کیا کریں گے ۔
No comments:
Post a Comment