حدثني عثمان بن أبي شيبة: حدثنا عبده ، عن هشام ، عن أبيه ، عن عائشة رضي الله عنها: {إذا جاؤوكم من فوقكم ومن أسفل منكم وإذ زاغت الأبصار وبلغت القلوب الحناجر}. قالت كان ذلك يوم الخندق.
مجھ سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدہ بن سلیمان نے بیان کیا ، ان سے ہشام بن عروہ نے ، ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت عائشہ رضیاللہعنہا نے کہ
( آیت ) ” جب مشرکین تمہارے بالائی علاقہ سے اور تمہارے نشیبی علاقہ سے تم پر چڑھ آئے تھے اور جب مارے ڈر کے آنکھیں چکا چوند ہو گئی تھیں اور دل حلق تک آ گئے تھے ۔ “ عائشہ رضیاللہعنہا نے بیان کیا کہ یہ آیت غزوہخندق کے متعلق نازل ہوئی تھی ۔
No comments:
Post a Comment