حدثنا الحميدي ، حدثنا سفيان ، حدثنا إسحاق بن سعيد السعيدي ، عن أبيه ، عن أم خالد بنت خالد ، قالت قدمت من أرض الحبشة وأنا جويرية ، فكساني رسول الله صلى الله عليه وسلم خميصة لها أعلام ، فجعل رسول الله صلى الله عليه وسلم يمسح الأعلام بيده ويقول " سناه ، سناه ". قال الحميدي يعني حسن حسن.
ہم سے حمیدی نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے اسحاق بن سعید سعیدی نے بیان کیا ۔ ان سے ان کے والد سعید بنعمرو بن سعیدبنعاص نے ، ان سے امخالد بنت خالد رضیاللہعنہا نے بیان کیا کہ
میں جب حبشہ سے آئی تو بہت کمعمر تھی ۔ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دھاریدار چادر عنایت فرمائی اور پھر آپ نے اس کی دھاریوں پر اپنا ہاتھ پھیر کر فرمایا سناہ سناہ ۔ حمیدی نے بیان کیا کہ سناہ سناہ حبشی زبان کا لفظ ہے یعنی اچھا اچھا ۔
No comments:
Post a Comment