حدثنا يعقوب بن إبراهيم بن كثير ، حدثنا بهز بن أسد ، حدثنا شعبة ، قال أخبرني هشام بن زيد ، قال سمعت أنس بن مالك ـ رضى الله عنه ـ قال جاءت امرأة من الأنصار إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم ومعها صبي لها ، فكلمها رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال " والذي نفسي بيده ، إنكم أحب الناس إلى ". مرتين.
ہم سے یعقوب بن ابراہیم بن کثیر نے بیان کیا ، کہا ہم سے بہز بن اسد نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، کہا کہ مجھے ہشام بنزید نے خبر دی ، کہا کہ میں نے حضرت انس بنمالک رضیاللہعنہ سے سنا انہوں نے کہا کہ
انصار کی ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں ۔ ان کے ساتھ ایک ان کا بچہ بھی تھا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کلام کیا پھر فرمایا اس ذات کی قسم ! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ۔ تم لوگ مجھے سب سے زیادہ محبوب ہو دو مرتبہ آپ نے یہ جملہ فرمایا ۔
No comments:
Post a Comment