حدثنا أبو معمر ، حدثنا عبد الوارث ، حدثنا عبد العزيز ، عن أنس ـ رضى الله عنه ـ قال رأى النبي صلى الله عليه وسلم النساء والصبيان مقبلين ـ قال حسبت أنه قال من عرس ـ فقام النبي صلى الله عليه وسلم ممثلا ، فقال " اللهم أنتم من أحب الناس إلى ". قالها ثلاث مرار.
ہم سے ابومعمر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے عبدالوارث نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالعزیز نے بیان کیا اور ان سے حضرت انس بنمالک رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( انصار کی ) عورتوں اور بچوں کو میرے گمان کے مطابق کسی شادی سے واپس آتے ہوئے دیکھا تو آپ کھڑے ہو گئے اور فرمایا اللہ ( گواہ ہے ) تم لوگ مجھے سب سے زیادہ عزیز ہو ، تین بار آپ نے ایسا ہی فرمایا ۔
No comments:
Post a Comment