حدثنا أحمد بن واقد ، حدثنا حماد بن زيد ، عن أيوب ، عن حميد بن هلال ، عن أنس ـ رضى الله عنه أن النبي صلى الله عليه وسلم نعى زيدا وجعفرا وابن رواحة للناس قبل أن يأتيهم خبرهم ، فقال " أخذ الراية زيد فأصيب ، ثم أخذ جعفر فأصيب ، ثم أخذ ابن رواحة فأصيب ـ وعيناه تذرفان ـ حتى أخذ سيف من سيوف الله حتى فتح الله عليهم ".
ہم سے احمد بنواقد نے بیان کیا ، کہا ہم سے حماد بنزید نے بیان کیا ، ان سے ایوب نے ان سے حمید بن ہلال نے اور ان سے حضرت انس بنمالک رضیاللہعنہ نے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی اطلاع کے پہنچنے سے پہلے زید ، جعفر اور ابن رواحہ رضیاللہعنہم کی شہادت کی خبر صحابہ کو سنا دی تھی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اب اسلامی علم کو زید رضیاللہعنہ لیے ہوئے ہیں اور وہ شہید کر دیئے گئے ، اب جعفر رضیاللہعنہ نے علم اٹھا لیا اور وہ بھی شہید کر دیئے گئے ، اب ابن رواحہ رضیاللہعنہ نے علم اٹھا لیا اور وہ بھی شہید کر دیئے گئے ، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اور آخر اللہ کی تلوار وں میں سے ایک تلوار ( حضرت خالدبنولید رضیاللہعنہ ) نے علم اٹھا لیا اور اللہ تعالیٰ نے ان کے ہاتھ پر مسلمانوں کو فتح عنایت فرمائی ۔
No comments:
Post a Comment