حدثني محمد بن بشار ، حدثنا غندر ، حدثنا شعبة ، عن محمد بن أبي يعقوب ، سمعت ابن أبي نعم ، سمعت عبد الله بن عمر ، وسأله ، عن المحرم ، ، قال شعبة أحسبه يقتل الذباب فقال أهل العراق يسألون عن الذباب وقد قتلوا ابن ابنة رسول الله صلى الله عليه وسلم ، وقال النبي صلى الله عليه وسلم " هما ريحانتاى من الدنيا ".
مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے غندر نے بیان کیا ، ان سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے محمد بن ابی یعقوب نے ، انہوں نے ابن ابی نعم سے سنا اور انہوں نے حضرت عبداللہبنعمر رضیاللہعنہما سے سنا اور کسی نے ان سے محرم کے بارے میں پوچھا تھا ، شعبہ نے بیان کیا کہ
میرے خیال میں یہ پوچھا تھا کہ اگر کوئی شخص ( احرام کی حالت میں ) مکھی ماردے تو اسے کیا کفارہ دینا پڑے گا ؟ اس پر عبداللہبنعمر رضیاللہعنہما نے فرمایا : عراق کے لوگ مکھی کے بارے میں سوال کرتے ہیں جب کہ یہی لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے کو قتل کر چکے ہیں ، جن کے بارے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ دونوں ( نواسے حسن وحسین رضیاللہعنہما ) دنیا میں میرے دوپھول ہیں ۔
No comments:
Post a Comment