حدثني عمرو بن علي ، حدثنا ابن أبي عدي ، عن أبي يونس القشيري ، عن ابن أبي مليكة ، أن ابن عمر ، كان يقتل الحيات ثم نهى قال إن النبي صلى الله عليه وسلم هدم حائطا له ، فوجد فيه سلخ حية فقال " انظروا أين هو ". فنظروا فقال " اقتلوه ". فكنت أقتلها لذلك.
ہم سے عمرو بن علی فلاس نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابن ابی عدی نے بیان کیا ، ان سے ابویونس قشیری ( حاتم بن ابی صغیرہ ) نے ، ان سے ابن ابی ملیکہ نے کہ
ابن عمر رضی اللہ عنہما سانپوں کو پہلے مار ڈالا کرتے تھے لیکن بعد میں انہیں مارنے سے خود ہی منع کرنے لگے ۔ انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ایک دیوار گروائی تو اس میں سے ایک سانپ کی کینچلی نکلی ، آپ نے فرمایا کہ دیکھو ، وہ سانپ کہاں ہے ۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے تلاش کیا ( اور وہ مل گیا تو ) آپ نے فرمایا کہ اسے مار ڈالو ، میں بھی اسی وجہ سے سانپوں کو مار ڈالا کرتا تھا ۔
No comments:
Post a Comment