حدثنا محمد بن بشار ، حدثنا غندر ، حدثنا شعبة ، عن قتادة ، . وقال لي خليفة حدثنا يزيد بن زريع ، حدثنا سعيد ، عن قتادة ، عن أبي العالية ، حدثنا ابن عم ، نبيكم يعني ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " رأيت ليلة أسري بي موسى رجلا آدم طوالا جعدا ، كأنه من رجال شنوءة ، ورأيت عيسى رجلا مربوعا مربوع الخلق إلى الحمرة والبياض ، سبط الرأس ، ورأيت مالكا خازن النار ". والدجال في آيات أراهن الله إياه ، فلا تكن في مرية من لقائه. قال أنس وأبو بكرة عن النبي صلى الله عليه وسلم " تحرس الملائكة المدينة من الدجال ".
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے ( دوسری سند ) امام بخاری نے کہا اور مجھ سے خلیفہ بن خیاط نے بیان کیا کہا ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا ، کہا ہم سے سعید بن عروبہ نے ، ان سے قتادہ نے ، ان سے ابوالعالیہ نے اور ان سے تمہارے نبی کے چچازاد بھائی عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، شب معراج میں میں نے موسیٰ علیہ السلام کو دیکھا تھا ، گندمی رنگ ، قد لمبا اور بال گھونگھریالے تھے ، ایسے لگتے تھے جیسے قبیلہ شنوہ کا کوئی شخص ہو اور میں نے عیسیٰ علیہ السلام کو بھی دیکھا تھا ۔ درمیانہ قد ، میانہ جسم ، رنگ سرخی اور سفیدی لیے ہوئے اور سر کے بال سیدھے تھے ( یعنی گھونگھریالے نہیں تھے ) اور میں نے جہنم کے داروغہ کو بھی دیکھا اور دجال کو بھی ، منجملہ ان آیات کے جو اللہ تعالیٰ نے مجھ کو دکھائی تھیں ( سورۃ السجدہ میں اسی کا ذکر ہے کہ ) پس ( اے نبی ! ) ان سے ملاقات کے بارے میں آپ کسی قسم کا شک و شبہ نہ کریں ، یعنی موسیٰ علیہ السلام سے ملنے میں ، انس اور ابوبکرہ رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یوں بیان کیا کہ جب دجال نکلے گا تو فرشتے دجال سے مدینہ کی حفاظت کریں گے ۔
No comments:
Post a Comment