حدثنا ابن مقاتل ، أخبرنا عبد الله ، أخبرنا معمر ، عن الزهري ، عن عبيد الله بن عبد الله ، أنه سمع ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ يقول سمعت أبا طلحة ، يقول سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول " لا تدخل الملائكة بيتا فيه كلب ولا صورة تماثيل ".
ہم سے محمد بن مقاتل نے بیان کیا ، کہا ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبر دی ، انہیں معمر نے خبر دی ، انہیں زہری نے ، انہیں عبیداللہ بن عبداللہ نے ، اور انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا ، وہ کہتے تھے کہ
میں نے ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ نے فرمایا کہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتے ہوں اور اس میں بھی نہیں جس میں جاندار کی تصویر ہو ۔
No comments:
Post a Comment