حدثنا يحيى بن سليمان ، قال حدثني ابن وهب ، قال أخبرني عمرو ، أن عبد الرحمن بن القاسم ، حدثه عن أبيه ، عن عبد الله بن عمر ـ رضى الله عنهما ـ أنه كان يخبر عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " إن الشمس والقمر لا يخسفان لموت أحد ولا لحياته ، ولكنهما آيتان من آيات الله ، فإذا رأيتموهما فصلوا ".
ہم سے یحییٰ بن سلیمان نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے عبداللہ بن وہب نے بیان کیا ، کہا کہ مجھے عمرو بن حارث نے خبر دی ، ان سے عبدالرحمن بن قاسم نے بیان کیا ، ان سے ان کے باپ قاسم بن محمد بن ابی بکرنے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا
وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے تھے کہ آپ نے فرمایا کہ سورج اور چاند میں کسی کی موت و حیات کی وجہ سے گرہن نہیں لگتا ۔ بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہیں ۔ اس لیے جب تم ان کو دیکھو تو نماز پڑھا کرو ۔
No comments:
Post a Comment