حدثنا محمد بن كثير ، أخبرنا شعبة ، عن الحكم ، عن ذر ، عن ابن عبد الرحمن بن أبزى ، عن عبد الرحمن ، قال قال عمار لعمر تمعكت فأتيت النبي صلى الله عليه وسلم فقال " يكفيك الوجه والكفان ".
ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے حکم سے ، وہ ذر بن عبداللہ سے ، وہ سعید بن عبدالرحمٰن بن ابزیٰ سے ، وہ اپنے والد عبدالرحمٰن بن ابزیٰ سے ، انھوں نے بیان کیا کہ عمار رضی اللہ عنہ نے عمر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ
میں تو زمین میں لوٹ پوٹ ہو گیا پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تیرے لیے صرف چہرے اور پہنچوں پر مسح کرنا کافی تھا ( زمین پر لیٹنے کی ضرورت نہ تھی ) ۔
No comments:
Post a Comment