حدثنا محمد بن بشار ، قال حدثنا محمد بن جعفر ، قال حدثنا شعبة ، عن عطاء بن أبي ميمونة ، سمع أنس بن مالك ، يقول كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يدخل الخلاء ، فأحمل أنا وغلام إداوة من ماء ، وعنزة ، يستنجي بالماء. تابعه النضر وشاذان عن شعبة. العنزة عصا عليه زج.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، ان سے محمد بن جعفر نے ، ان سے شعبہ نے عطاء بن ابی میمونہ کے واسطے سے بیان کیا ، انھوں نے انس بن مالک سے سنا ، وہ کہتے تھے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء میں جاتے تو میں اور ایک لڑکا پانی کا برتن اور نیزہ لے کر چلتے تھے ۔ پانی سے آپ طہارت کرتے تھے ، ( دوسری سند سے ) نضر اور شاذان نے اس حدیث کی شعبہ سے متابعت کی ہے ۔ عنزہ لاٹھی کو کہتے ہیں جس پر پھلکا لگا ہوا ہو ۔
No comments:
Post a Comment