حدثنا سليمان بن حرب ، قال حدثنا شعبة ، عن أبي معاذ ـ هو عطاء بن أبي ميمونة ـ قال سمعت أنسا ، يقول كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا خرج لحاجته تبعته أنا وغلام منا معنا إداوة من ماء.
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا ، انھوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، وہ عطاء بن ابی میمونہ سے نقل کرتے ہیں ، انھوں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہتے ہیں کہ
جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قضاء حاجت کے لیے نکلتے ، میں اور ایک لڑکا دونوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے جاتے تھے اور ہمارے ساتھ پانی کا ایک برتن ہوتا تھا ۔
No comments:
Post a Comment