حدثنا علي ، قال حدثنا سفيان ، قال حدثنا الزهري ، عن سعيد بن المسيب ، وعن عباد بن تميم ، عن عمه ، أنه شكا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم الرجل الذي يخيل إليه أنه يجد الشىء في الصلاة. فقال " لا ينفتل ـ أو لا ينصرف ـ حتى يسمع صوتا أو يجد ريحا ".
ہم سے علی نے بیان کیا ، ان سے سفیان نے ، ان سے زہری نے سعید بن المسیب کے واسطے سے نقل کیا ، وہ عبادہ بن تمیم سے روایت کرتے ہیں ، وہ اپنے چچا ( عبداللہ بن زید ) سے روایت کرتے ہیں کہ
انھوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ ایک شخص ہے جسے یہ خیال ہوتا ہے کہ نماز میں کوئی چیز ( یعنی ہوا نکلتی ) معلوم ہوئی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ( نماز سے ) نہ پھرے یا نہ مڑے ، جب تک آواز نہ سنے یا بو نہ پائے ۔
No comments:
Post a Comment