Sunday, 19 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 6560

حدثنا موسى: حدثنا وهيب: حدثنا عمرو بن يحيى ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن أبيه ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه: أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: (إذا دخل أهل الجنة الجنة ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وأهل النار النار ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ يقول الله: من كان في قلبه مثقال حبة من خردل من إيمان فأخرجوه ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فيخرجون قد امتحشوا وعادوا حمما ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فيلقون في نهر الحياة ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فينبتون كما تنبت الحبة في حميل السيل ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ أو قال: حمية السيل - وقال النبي صلى الله عليه وسلم - ألم تروا أنها تخرج صفراء ملتوية).
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، کہا ہم سے وہیب نے بیان کیا ، کہا ہم سے عمرو بن یحییٰ نے بیان کیا ، ان سے ان کے والد نے اور ان سے ابوسعیدخدری رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب اہلجنت جنت میں اور اہل جہنم جہنم میں داخل ہوچکیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ جس کے دل میں رائی کے دانہ کے برابر بھی ایمان ہو تو اسے دوزخ سے نکال لو ۔ اس وقت ایسے لوگ نکالے جائیں گے اور وہ اس وقت جل کر کوئلے کی طرح ہو گئے ہوں گے ۔ اس کے بعد انہیں ” نہر حیاۃ “ ( زندگی بخش دریا ) میں ڈالا جائے گا ۔ اس وقت وہ اس طرح تروتازہ اور شگفتہ ہو جائیں گے جس طرح سیلاب کی جگہ پر کوڑے کرکٹ کا دانہ ( اسی رات یا دن میں ) اگ آتا ہے یا راوی نے کہا ( حميل السيل کے بجائے ) حميۃ السيل کہا ہے ۔ یعنی جہاں سیلاب کا زور ہو اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اس دانہ سے زرد رنگ کا لپٹا ہوا بارونق پودا اگتا ہے ۔

No comments:

Post a Comment