Sunday, 19 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 6558

حدثنا أبو النعمان: حدثنا حماد ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن عمرو ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن جابر رضي الله عنه: أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: (يخرج من النار بالشفاعة كأنهم الثعارير). قلت: وما الثعارير؟ قال: الضغابيس ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وكان قد سقط فمه ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فقلت لعمرو بن دينار: يا أبا محمد ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ سمعت جابر بن عبد الله يقول: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: (يخرج بالشفاعة من النار). قال: نعم.
ہم سے ابوالنعمان محمد بن فضل سدوسی نے بیان کیا ، کہا ہم سے حماد بنزید نے بیان کیا ، ان سے عمرو بن دینار نے اور ان سے جابربنعبداللہ انصاری رضیاللہعنہما نے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کچھ لوگ دوزخ سے شفاعت کے ذریعہ نکالیں گے گویا کہ ” ثعاریر “ ہوں ۔ حماد کہتے ہیں کہ میں نے عمرو بن دینار سے پوچھا کہ ثعاریر کیا چیز ہے ؟ انہوں نے کہا کہ اس سے مراد چھوٹی ککڑیاں ہیں اور ہوا یہ تھا کہ آخر عمر میں عمرو بن دینار کے دانت گرگئے تھے ۔ حماد کہتے ہیں کہ میں نے عمرو بن دینار سے کہا اے ابومحمد ! ( یہ عمرو بن دینار کی کنیت ہے ) کیا آپ نے جابربنعبداللہ رضیاللہعنہما سے یہ سنا ہے ؟ انہوں نے بیان کیا کہ ہاں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ نے فرمایا کہ جہنم سے شفاعت کے ذریعہ لوگ نکلیں گے ؟ انہوں نے کہا ہاں بیشک سنا ہے ۔

No comments:

Post a Comment