Sunday, 19 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 6557

حدثني محمد بن بشار: حدثنا غندر: حدثنا شعبة ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن أبي عمران قال: سمعت أنس بن مالك رضي الله عنه ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: (يقول الله تعالى لأهون أهل النار عذابا يوم القيامة: لو أن لك ما في الأرض من شيء أكنت تفتدي به؟ فيقول: نعم ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فيقول: أردت منك أهون من هذا ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وأنت في صلب آدم: أن لا تشرك بي شيئا ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فأبيت إلا أن تشرك بي).
مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، کہا ہم سے غندر محمد بن جعفر نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے ابوعمران جونی نے بیان کیا ، کہا میں نے انس بنمالک رضیاللہعنہ سے سنا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن دوزخ کے سب سے کم عذاب پانے والے سے پوچھے گا ( یعنی ابوطالب سے ) اگر تمہیں روئے زمین کی ساری چیزیں میسر ہوں تو کیا تم ان کو فدیہ میں ( اس عذاب سے نجات پانے کے لیے ) دے دو گے ۔ وہ کہے گا کہ ہاں ۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ میں نے تم سے اس سے بھی سہل چیز کا اس وقت مطالبہ کیا تھا جب تم آدم علیہالسلام کی پیٹھ میں تھے کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا لیکن تم نے ( توحید کا ) انکار کیا اور نہ مانا آخر شرک ہی کیا ۔

No comments:

Post a Comment