حدثني إسحاق بن منصور ، حدثنا روح بن عبادة ، حدثنا حاتم بن أبي صغيرة ، حدثنا عبد الله بن أبي مليكة ، حدثني القاسم بن محمد ، حدثتني عائشة ، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال " ليس أحد يحاسب يوم القيامة إلا هلك ". فقلت يا رسول الله أليس قد قال الله تعالى { فأما من أوتي كتابه بيمينه * فسوف يحاسب حسابا يسيرا} فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم " إنما ذلك العرض ، وليس أحد يناقش الحساب يوم القيامة إلا عذب ".
مجھ سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا ، کہا ہم سے روح بن عبادہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے حاتم بن ابوصغیرہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبداللہبنابی ملیکہ نے بیان کیا ، کہا مجھ سے قاسم بنمحمد نے بیان کیا اور ان سے حضرت عائشہ رضیاللہعنہا نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، جس شخص سے بھی قیامت کے دن حساب لیاگیا پس وہ ہلاک ہوا ۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا اللہ تعالیٰ نے خود نہیں فرمایا ہے کہ ” پس جس کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا گیا تو عنقریب اس سے ایک آسان حساب لیا جائے گا “ ۔ اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ تو صرف پیشی ہو گی ۔ ( اللہ رب العزت کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ) قیامت کے دن جس کے بھی حساب میں کھود کرید کی گئی اس کو عذاب یقینی ہو گا ۔
No comments:
Post a Comment