حدثنا عبيد الله بن موسى ، عن عثمان بن الأسود ، عن ابن أبي مليكة ، عن عائشة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " من نوقش الحساب عذب ". قالت قلت أليس يقول الله تعالى { فسوف يحاسب حسابا يسيرا}. قال " ذلك العرض ".
ہم سے عبیداللہ بن موسیٰ نے بیان کیا ، ان سے عثمان بن اسود نے بیان کیا ، ان سے ابن ابی ملیکہ نے ، ان سے امالمؤمنین حضرت عائشہ رضیاللہعنہا نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کے حساب میں کھود کرید کی گئی اس کو ضرور عذاب ہو گا ۔ وہ کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا کیا اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نہیں ہے کہ ” پھر عنقریب ان سے ہلکا حساب لیا جائے گا “ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس سے مراد صرف پیشی ہے ۔
No comments:
Post a Comment