Sunday, 19 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 6538

حدثنا علي بن عبد الله ،‏‏‏‏ حدثنا معاذ بن هشام ،‏‏‏‏ قال حدثني أبي ،‏‏‏‏ عن قتادة ،‏‏‏‏ عن أنس ،‏‏‏‏ عن النبي صلى الله عليه وسلم وحدثني محمد بن معمر ،‏‏‏‏ حدثنا روح بن عبادة ،‏‏‏‏ حدثنا سعيد ،‏‏‏‏ عن قتادة ،‏‏‏‏ حدثنا أنس بن مالك ـ رضى الله عنه ـ أن نبي الله صلى الله عليه وسلم كان يقول ‏"‏ يجاء بالكافر يوم القيامة فيقال له أرأيت لو كان لك ملء الأرض ذهبا أكنت تفتدي به فيقول نعم‏.‏ فيقال له قد كنت سئلت ما هو أيسر من ذلك ‏"‏‏.‏
ہم سے علی بنعبداللہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے معاذ بنہشام نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے ، ان سے انس رضیاللہعنہ نے اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( دوسری سند ) اور مجھ سے محمد بن معمر نے بیان کیا ، کہا ہم سے روح بن عبادہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے سعید نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے ، کہا ہم سے انس بنمالک رضیاللہعنہ نے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ قیامت کے دن کافر کو لایا جائے گا اور اس سے پوچھا جائے گا کہ تمہارا کیاخیال ہے کہ اگر زمین بھر کر تمہارے پاس سونا ہو تو کیا سب کو ( اپنی نجات کے لیے ) فدیہ میں دے دو گے ؟ وہ کہے گا کہ ہاں ، تو اس وقت اس سے کہا جائے گا کہ تم سے اس سے بہت آسان چیز کا ( دنیا میں ) مطالبہ کیا گیا تھا ۔

No comments:

Post a Comment