Saturday, 18 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 6229

حدثنا عبد الله بن محمد ،‏‏‏‏ أخبرنا أبو عامر ،‏‏‏‏ حدثنا زهير ،‏‏‏‏ عن زيد بن أسلم ،‏‏‏‏ عن عطاء بن يسار ،‏‏‏‏ عن أبي سعيد الخدري ـ رضى الله عنه أن النبي صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ إياكم والجلوس بالطرقات ‏"‏‏.‏ فقالوا يا رسول الله ما لنا من مجالسنا بد نتحدث فيها‏.‏ فقال ‏"‏ إذا أبيتم إلا المجلس فأعطوا الطريق حقه ‏"‏‏.‏ قالوا وما حق الطريق يا رسول الله قال ‏"‏ غض البصر ،‏‏‏‏ وكف الأذى ،‏‏‏‏ ورد السلام ،‏‏‏‏ والأمر بالمعروف والنهى عن المنكر ‏"‏‏.‏
ہم سے عبداللہ بنمحمد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو ابوعامر نے خبر دی ، انہوں نے کہا ہم سے زہیر نے بیان کیا ، ان سے زید بن اسلم نے بیان کیا ، ان سے عطاء بن یسار نے بیان کیا اور ان سے ابوسعیدخدری رضیاللہعنہ نے بیان کیاکہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا راستوں پر بیٹھنے سے بچو ! صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ہماری یہ مجلس تو بہت ضروری ہیں ، ہم وہیں روزمرہ گفتگو کیا کرتے ہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ اچھا جب تم ان مجلسوں میں بیٹھنا ہی چاہتے ہو تو راستے کا حق ادا کیا کرویعنی راستے کو اس کا حق دو ۔ صحابہ نے عرض کیا ، راستے کا حق کیا ہے یا رسول اللہ ! فرمایا ( غیرمحرم عورتوں کو دیکھنے سے ) نظرنیچی رکھنا ، راہ گیروں کو نہ ستانا ، سلام کا جواب دینا ، بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا ۔

No comments:

Post a Comment