Saturday, 18 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 6215

حدثنا ابن أبي مريم ،‏‏‏‏ حدثنا محمد بن جعفر ،‏‏‏‏ قال أخبرني شريك ،‏‏‏‏ عن كريب ،‏‏‏‏ عن ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ قال بت في بيت ميمونة والنبي صلى الله عليه وسلم عندها ،‏‏‏‏ فلما كان ثلث الليل الآخر أو بعضه قعد فنظر إلى السماء فقرأ ‏ {‏ إن في خلق السموات والأرض واختلاف الليل والنهار لآيات لأولي الألباب‏}‏‏.‏
ہم سے ابن ابی مریم نے بیان کیا ، کہا ہم سے محمد بن جعفرنے بیان کیا ، کہا کہ مجھے شریک نے خبر دی ، انہیں کریب نے اور ان سے ابنعباس رضیاللہعنہما نے بیان کیا کہ
میں نے ایک رات میمونہ ( خالہ ) کے گھر گزاری ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس رات وہیں ٹھہرے ہوئے تھے ۔ جب رات کا آخری تہائی حصہ ہوا یا اس کا بعض حصہ رہ گیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ بیٹھے اورآسمان کی طرف دیکھا پھر اس آیت کی تلاوت کی ۔ ” بلاشبہ آسمان کی اور زمین کی پیدائش میں اور دن رات کے بدلتے رہنے میں عقل والوں کے لئے نشانیاں ہیں ۔ “

No comments:

Post a Comment