حدثنا ابن بكير ، حدثنا الليث ، عن عقيل ، عن ابن شهاب ، قال سمعت أبا سلمة بن عبد الرحمن ، يقول أخبرني جابر بن عبد الله ، أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول " ثم فتر عني الوحى ، فبينا أنا أمشي سمعت صوتا من السماء ، فرفعت بصري إلى السماء فإذا الملك الذي جاءني بحراء قاعد على كرسي بين السماء والأرض ".
ہم سے ابن بکیر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے لیثبنسعد نے بیان کیا ، ان سے عقیل نے ، ان سے ابنشہاب نے کہ میں نے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے سنا ، وہ بیان کرتے تھے کہ
مجھے جابربنعبداللہ نے خبر دی ، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر میرے پاس وحی آنے کا سلسلہ بند ہو گیا ۔ ایک دن میں چل رہا تھا کہ میں نے آسمان کی طرف سے ایک آواز سنی ، میں نے آسمان کی طرف نظر اٹھائی تو میں نے پھر اس فرشتہ کو دیکھا جو میرے پاس غار حرا میں آیا تھا ۔ وہ آسمان و زمین کے درمیان کرسی پر بیٹھا ہوا تھا ۔
No comments:
Post a Comment