حدثنا مسدد ، حدثنا يحيى ، عن شعبة ، قال حدثني قتادة ، عن أنس بن مالك ، قال كان بالمدينة فزع فركب رسول الله صلى الله عليه وسلم فرسا لأبي طلحة فقال " ما رأينا من شىء ، وإن وجدناه لبحرا ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا ، ان سے شعبہ نے ، ان سے قتادہ نے اور ان سے انس بنمالک رضیاللہعنہ نے کہ
مدینہ منورہ پر ( ایک رات نامعلوم آواز کی وجہ سے ) ڈرطاری ہو گیا ۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابوطلحہ کے ایک گھوڑے پر سوار ہوئے ۔ پھر ( واپس آ کر ) فرمایا ہمیں تو کوئی ( خوف کی ) چیز نظر نہ آئی ۔ البتہ یہ گھوڑا تو گویا دریا تھا ۔
No comments:
Post a Comment