حدثنا إسحاق ، أخبرنا حبان ، حدثنا همام ، حدثنا قتادة ، حدثنا أنس بن مالك ، قال كان للنبي صلى الله عليه وسلم حاد يقال له أنجشة ، وكان حسن الصوت ، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم " رويدك يا أنجشة ، لا تكسر القوارير ". قال قتادة يعني ضعفة النساء.
ہم سے اسحاق نے بیان کیا ، کہا ہم کو حبان نے خبر دی ، کہا ہم سے ہمام نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے بیان کیا ، ان سے انس بنمالک رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک حدی خواں تھے انجشہ نامی تھے ان کی آواز بڑی اچھی تھی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا ، انجشہ آہستہ چال اختیار کر ۔ ان شیشوں کو مت توڑ ۔ قتادہ نے بیان کیا کہ مراد کمزور عورتیں تھیں ۔ ( کہ سواری سے گر نہ جائیں ۔ )
No comments:
Post a Comment