Saturday, 18 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 6191

حدثنا سعيد بن أبي مريم ،‏‏‏‏ حدثنا أبو غسان ،‏‏‏‏ قال حدثني أبو حازم ،‏‏‏‏ عن سهل ،‏‏‏‏ قال أتي بالمنذر بن أبي أسيد إلى النبي صلى الله عليه وسلم حين ولد ،‏‏‏‏ فوضعه على فخذه وأبو أسيد جالس ،‏‏‏‏ فلها النبي صلى الله عليه وسلم بشىء بين يديه ،‏‏‏‏ فأمر أبو أسيد بابنه فاحتمل من فخذ النبي صلى الله عليه وسلم فاستفاق النبي صلى الله عليه وسلم فقال ‏"‏ أين الصبي ‏"‏‏.‏ فقال أبو أسيد قلبناه يا رسول الله‏.‏ قال ‏"‏ ما اسمه ‏"‏‏.‏ قال فلان‏.‏ قال ‏"‏ ولكن أسمه المنذر ‏"‏‏.‏ فسماه يومئذ المنذر‏.
ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابو غسان نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے ابوحازم نے بیان کیا اور ان سے سہل رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
منذر بن ابی اسید رضیاللہعنہ کی ولادت ہوئی تو انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بچہ کو اپنی ران پر رکھ لیا ۔ ابواسید رضیاللہعنہ بیٹھے ہوئے تھے ۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی چیز میں جو سامنے تھی مصروف ہو گئے ( اور بچہ کی طرف توجہ ہٹ گئی ) ابواسید رضیاللہعنہ نے بچہ کے متعلق حکم دیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ران سے ا ٹھا لیا گیا ۔ پھر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم متوجہ ہوئے تو فرمایا ، بچہ کہاں ہے ؟ ابواسید رضیاللہعنہ نے عرض کیا ، یا رسول اللہ ! ہم نے اسے گھر بھیج دیا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا ۔ اس کانام کیا ہے ؟ عرض کیا کہ فلاں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، بلکہ اس کا نام ” منذر “ ہے ۔ چنانچہ اسی دن آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا یہی نام منذر رکھا ۔

No comments:

Post a Comment