حدثنا إسحق بن نصر: حدثنا عبد الرزاق: أخبرنا معمر ، عن الزهري ، عن ابن المسيب ، عن أبيه: أن أباه جاء إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: (ما اسمك). قال: حزن ، قال: (أنت سهل). قال: لا أغير اسما سمانيه أبي ، قال ابن المسيب: فما زالت الحزونة فينا بعد. - حدثنا علي بن عبد الله ومحمود قالا: حدثنا عبد الرزاق: أخبرنا معمر ، عن الزهري ، عن ابن المسيب ، عن أبيه ، عن جده بهذا.
ہم سے اسحاق بن نصر نے بیان کیا ، انہوں نے نے کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو معمر نے خبر دی ، انہیں زہری نے ، انہیں سعیدبنمسیب نے اور انہیں ان کے والد مسیب رضیاللہعنہ نے کہ
ان کے والد ( حزن بن ابی وہب ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ تمہارا نام کیا ہے ؟ انہوں نے بتایا کہ حزن ( بمعنی سختی ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم سہل ( بمعنی نرمی ) ہو ، پھر انہوں نے کہا کہ میرا نام میرے والد رکھ گئے ہیں اسے میں نہیں بدلوں گا ۔ حضرت ابنمسیب رحمہ اللہ بیان کرتے تھے کہ چنانچہ ہمارے خاندان میں بعد تک ہمیشہ سختی اور مصیبت کا دور رہا ۔
No comments:
Post a Comment